لاہور : قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر محمد عامر نے آج پاک سری لنکا میچ میں حسین طلعت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایکس کے ذریعے اپنے سابقہ بیان پر مہر تصدیق ثبت کردی۔

ایشیا کپ 2025 سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں شاہینوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایشیا کپ ٹی20 ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے جس کے بعد اس کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات کافی حد تک موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے