گلگت بلتستان: نوجوان وکیل کی جدوجہد، تاجر برادری کے مسائل حل کے قریب

گلگت بلتستان کے ابھرتے ہوئے قانون دان ایڈووکیٹ سلیم الدین نے خطے کے آئینی و قانونی معاملات کے ساتھ ساتھ تاجر برادری کے مطالبات کی جس انداز سے وکالت کی ہے وہ خطے میں ایک مثبت پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

ایڈووکیٹ سلیم الدین نے مختلف فورمز پر نہ صرف تاجروں کا مقدمہ بھرپور دلائل کے ساتھ پیش کیا بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا کہ کسی مسئلے پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ان کی شمولیت کے بعد گلگت بلتستان کونسل اور حکومتی کمیٹی میں تاجر برادری کے کیس کو نئی تقویت ملی۔

قانونی پیچیدگیوں، خصوصاً کسٹم ٹیکس اور نان ٹیرف ایریا کے معاملات کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے کمیٹی میں مدلل دلائل دیے، جس کے نتیجے میں اب خطے کو نان ٹیرف ایریا قرار دینے کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

پاک۔چین تجارتی مسائل پر جاری مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے تاجروں اور عوام کو معاشی سہولتیں میسر آئیں گی۔

ایڈووکیٹ سلیم الدین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور خطے کی تجارت ایک نئے دور میں داخل ہوگی